پشاور( مانند نیوز) ڈی آئی جی خیبر پختو نخوا پولیس ویلفئیر محمد کاشف مشتاق نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا،وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے ڈی آئی جی خیبر پختو نخوا پولیس ویلفئیر کا استقبال کیا، ڈی آئی جی خیبر پختو نخوا پولیس ویلفئیر محمد کاشف مشتاق اوروائس چانسلر نے پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کیلئے ایم او یو پر دستخط کئے، ایم او یو کے مطابق یونیورسٹی خیبر پختو نخوا پولیس کے 14 شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے گی جبکہ دوران سروس انتقال کرنے والے پولیس ملازمین کے اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو فیس کی مد میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے بچوں کو تعلیمی و تحقیقی مقاصد کیلئے خیبر پختو نخوا پولیس میں ترجیحی بنیادوں پر انٹرن شپ کے مواقع دئیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی خیبر پختو نخوا پولیس ویلفئیر محمد کاشف مشتاق نے پولیس فورس کی اعلی تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے