سخاکوٹ (مانند نیوز) گورنمنٹ ہائی سکول نمبر2سخاکوٹ میں یوم والدین کے تقریب کا انعقاد۔تقریب میں چیئرمین ویلج کونسل سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی اور مفتی شوکت سمیت طلباء کے والدین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امین الحق، چیئرمین ساجد حسین مشوانی، مفتی شوکت، ماسٹر نذیر احمد، ماسٹر نثار، ماسٹر مسلم خان اور ماسٹر اسلام گل نے کہا کہ یوم والدین کی تقریب کابنیادی مقصد والدین اور سکول ہذا کے اساتذہ کرام کے مابین بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے روابط مذید بہتر بنانا تھا والدین اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کیلئے اگے بڑھ کر پل کاکرادار اداکریں اور اپنے بچوں کی سکول اوقات کار میں خبر لینے کساتھ ساتھ سکول انتظامیہ کو مفید تجاویز دیں موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاطلباء اپنے تمام تر توجو تعلیم پر مرکوز کریں اور منفی سرگرمیوں سے دور رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک طالب علم بگڑ جائے تووہ معاشرے پر بوجھ بن کر والدین کیلئے درد سربن جاتا ہے لہذا والدین خواب غفلت سے بیدار ہوکر اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں۔اس سے قبل طلباء نے حمد، نعت، ملی نغمے اور مختلف موضوعات پر تقاریریں کئے