پشاور (مانند نیوز) انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور (آئی اے پی) کے صدر ایوب خان زکوڑی نے سٹیٹ بینک سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں مارک اپ کی شرح کو کم از کم 4 فیصد تک کم کیا جائے۔ مہنگائی کم کرنے کے حکومتی دعوؤں کا حوالہ دیتے ہوئے صدر آئی اے پی نے ملک بھر میں کاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ 15 فیصد کی موجودہ مارک اپ شرح اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ایوب زکوڑی نے کہا کہ مارک اپ کی شرح میں 4 فیصد کمی سے کاروبار کی ترقی اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جبکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کے ساتھ ساتھ اب یہ کاروبار کو حوصلہ دینے اور پاکستان کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کا بہترین وقت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن پشاور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی سے پرزور مطالبہ کرتا ہے کہ وہ پاکستان کی معاشی بحالی اور ترقی کی حمایت کرتے ہوئے اس کمی پر غور کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے