پنجاب (مانند نیوز)پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی پی ٹی آئی دور میں گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کی رپورٹ سامنے آگئی۔

پی پی اے سی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے 310 گاڑیاں خلاف ضابطہ خریدی گئیں، گاڑیاں منظوری کے بغیر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت سے خریدی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خریداری کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی۔

آج شہداء ڈی چوک کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات ہوں گی: بیرسٹر سیف

پی پی اے سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کی خریداری کیلئے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کی تحقیقات کیلئے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے