پبی (مانند نیوز)گورنر ہاؤس پشاور میں پی پی پی ضلع نوشہرہ کے اختلافات کے خاتمے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا۔صوبائی صدر،صوبائی کابینہ اور پی پی پی نظریاتی گروپ کا نمائندہ وفد کے مذاکرات میں شرکت۔مذاکرات کا پہلا دور ناکام ہوا۔تین رکنی عبوری تنظیم کو پہلے مرحلے میں ختم کیا جائے۔ ضلعی تنظیم نوشہرہ کو باہمی مشاورت سے بنایا جائے۔صوبائی حلقوں پر بنائے گئے بوگس تنظیم کو ختم کیا جائے۔پی پی پی نظریاتی گروپ کا دو ٹوک موقف تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ میں جاری شدید اختلافات کے خاتمے کے لیے پی پی پی کے صوبائی قیادت نے سر جوڑ لیے اور اہم اجلاس منعقد ہوا۔جو تین گھنٹے تک جاری رہا۔مذاکرات میں پی پی پی کے قائم مقائم صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا،پی پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شازی خان،صوبائی کابینہ کے عہدیدار گوہر خان انقلابی، فرزند وزیر، پیپلز لیبر ونگ کے صوبائی صدر شاہ ذوالقرنین،پی پی پی پشاور ڈویڑن کے سابق صدر حاجی مصباح الدین نے شرکت کی۔ جبکہ پی پی نظریاتی تنظیم کی طرف سے پی پی پی پشاور ڈویڑن کے سابق صدر لیاقت شباب مرحوم کے فرزند یوسف شباب، ضلعی نا ئب صدر ممتاز عالم دین مولانا محمد عثمان علی شاہ،پی پی پی ضلع نوشہرہ کے سینئر نائب صدر سعید اللہ خان اور نور البشر ساول نے شرکت کی۔ مذاکرات میں پی پی پی نظریاتی گروپ نے دو ٹوک موقف بیان کیا کہ سال 2024 کے انتخابات میں تین رکنی عبوری تنظیم کے صدر فلک ناز خان اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری نجیب اللہ خٹک نے پی پی پی کے قومی اسمبلی کے امیدوار ادریس خٹک اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار ساجد اقبال اضاخیلی کی بھرپور مخالفت کی جبکہ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری نجیب اللہ خٹک نے قومی اسمبلی کی امیدوار سلیم خان کھوکھر اور صوبائی اسمبلی کی امیدوار عبداللہ اسحاق خٹک کی مخالفت کی اور پارٹی مخالف امیدوار کے لیے انتخابی مہم چلائی جبکہ محمد ادریس خٹک نے ضلعی صدارت عہدہ پارٹی مشاورت کے بغیر حاصل کیا۔ اس کو پارٹی کی حمایت حاصل نہیں ہے۔پی پی پی تحصیل پبی کی طرف سے سال 2024 کے انتخابات میں پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کرنے والے پارٹی عہدے داروں کو شوکاز نوٹس جاری کی ہے اور پارٹی عہدوں سے برطرف کیا ہے۔ اس کو دوبارہ پارٹی عہدوں پر نہیں لیا جائے صوبائی قیادت نے پی پی پی نظریاتی گروپ کا موقف سننے کے بعد مذاکرات کا اگلا دور کرنے پر اتفاق کیا اور دونوں فریقین کے ساتھ باہمی رضامندی کے بعد دوبارہ مذاکرات کریں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے