پشاور (مانند نیوز)ورنر خیبر پختونخوافیصل کریم کنڈی نے سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے دس برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں بدترین دلخراش سانحہ میں 150 کے قریب شہید ہونیوالیمعصوم بچوں، اساتذہ، اور اسٹاف کو خراج عقیدت پیش کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان معصوم شہداء کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جو علم کے حصول کی راہ میں دہشت گردوں کی سفاکیت کا نشانہ بنیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف ایک المناک و کربناک سانحہ تھا بلکہ قوم کے حوصلے اور عزم کا امتحان بھی تھا،دس برس مکمل ہو جانے کیبعد آج بھی اس سانحہ کے زخم ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، دس سال قبل آج کے دن ہمارے معصوم بچوں کو خون سے نہلا دیا گیا اور صرف والدین ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا دل زخمی کیا گیا، خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک کے عوام اے پی ایس شہداء کی ماؤں کے حوصلے اور عزم کو سلام پیش کرتی ہیں،گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یوم شہدائے اے پی ایس ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ تعلیم، امن، اور ترقی ہی ہماری منزل ہے۔ ہم اپنے شہداء کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور ایک ایسا مستقبل یقینی بنائیں گے جہاں ہمارے بچے خوف سے آزاد ہو کر علم حاصل کریں۔ یہ دن ہمیں یہ عہد کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے اور پاکستان کو امن و ترقی کا گہوارہ بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے