پشاور (مانند نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 16 دسمبر کو دہشت گردوں نے ہمارے بچوں کو بے دردی سے شہید کیا تھا۔
آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی برسی پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اے پی ایس کی دسویں برسی ہمیں سیاہ دن کی یاد دلاتی ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ شہید بچوں کے اہلِ خانہ اور پیاروں کا درد اور تکلیف کبھی ختم نہیں ہو سکتی۔
سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 10سال بیت گئے
انہوں نے کہا کہ ہم ان دکھی خاندانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ 16 دسمبر نہیں بھولیں گے، 16 دسمبر اے پی ایس سانحے نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔