اسلام آباد (مانند نیوز)سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو شہید کی 17 ویں برسی کے حوالے سے لاڑکانہ میں گڑھی خدا بخش میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عوام کے آنے کا سلسہ جاری ہے۔
27 دسمبر کو برسی کی مناسبت سے گڑھی خدا بخش میں استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گڑھی خدا بخش میں 50 سے زائد کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ، سندھ اسمبلی کا خراج عقیدت
علاوہ ازیں محکمۂ صحت کی جانب سے ہنگامی طبی امداد کے لیے بھی 3 میڈیکل کیمپس بنائے گئے ہیں۔
بینظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
پنڈال اور مزار کے ارد گرد 8500 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی، کمشنر اور ایس ایس پی گڑھی خدا بخش نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔