اسلام آباد (مانند نیوز) شمالی کوریا نے 240 ملی میٹر گائیڈڈ ملٹی پل راکٹ لانچر سسٹم کا تجربہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جدید راکٹ لانچر کا تجربہ منگل کو کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تجربے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں کی درستگی اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

راکٹ خودکار نظام کے ذریعے 100 کلو میٹر دور تک جبکہ گلائیڈ موڈ میں 115 کلو میٹر دور اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

شمالی کوریا کے مطابق نئے راکٹ سسٹم سے جنوبی سرحد پر فائر پاور میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے