اسلام آباد (مانند نیوز) موٹروے ایم ون کی بندش سے خیبر پختونخوا کو اشیائے خور و نوش کی ترسیل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ دال، چاول اور دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی میں رکاوٹ برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

خیبر پختونخوا کو ملک کے دیگر حصوں سے اشیائے خور و نوش کی ترسیل میں موٹروے ایم ون اہم ذریعہ ہے۔ تاہم موٹروے کی بندش سے اشیائے ضروریہ کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ترسیل کا سلسلہ متاثر ہونے کی صورت میں مارکیٹ پر اس کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، جبکہ پہلے ہی مہنگائی کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ترسیلی اخراجات بڑھ چکے ہیں، اب موٹروے کی بندش سے سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہوئی تو اشیاء خور و نوش کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

شہریوں اور تاجر برادری کا کہنا ہے کہ موٹر وے کی بندش کے باعث اشیائے خور و نوش کی ترسیل میں رکاوٹ کو جلد دور کیا جائے تاکہ مستقبل میں خوراک کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کی صورتحال پیدا نہ ہوسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے