نیویارک (مانند میڈیا)ارجنٹینا کے صدر ہابیئر میلی نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کے دوران اقوام متحدہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ایک ‘بے کار تنظیم’ قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ترین لاطینی امریکی اتحادی سمجھے جانے والے شعلہ بیان رہنما ہابیئر میلی نے اقوام متحدہ پر اجتماعی سلامتی اور انسانی حقوق کی ضمانت دینے کے اپنے فرض میں ناکامی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے امن کے بجائے ‘افراتفری، تشدد اور بین الاقوامی دہشت گردی’ کو پنپنے کی کھلی چھوٹ دی ہے۔ اپنے خطاب میں ہابیئر میلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ‘ایک بے کار تنظیم بن چکی ہے ، جو محض نیک نیت بیوروکریٹس کے روپ میں چھپے خطرناک حد تک متکبر پیراسائٹس کے ایک طبقے کی پرورش کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی’۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر ارجنٹینا کے ‘فاک لینڈ جزائر’ کے دعوے پر آنکھیں چرانے اور نظر انداز کرنے کا بھی الزام لگایا۔ واضح رہے کہ یہ جزائر برطانوی زیرِ انتظام علاقہ ہیں جنہیں ارجنٹینا کے عوام ‘لاس مالویناس’ کہتے ہیں اور اسے اپنی سرزمین کا اٹوٹ حصہ مانتے ہیں۔ اس علاقے کے تنازع پر 1982 میں برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان جنگ بھی ہو چکی ہے۔ ارجنٹائن کا الزام ہے کہ برطانیہ اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے جن میں فریقین کو یکطرفہ کارروائی سے باز رہنے کا کہا گیا تھا۔ عالمی قوانین کے نفاذ اور اقوام متحدہ کے کردار پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ارجنٹینا کے صدر نے کہا کہ ‘جو لوگ عالمی اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں انہیں اس کا کوئی صلہ نہیں ملتا، جبکہ جو لوگ ان کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہیں، انہیں کسی قسم کے نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑتا

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے