اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں ایک نائٹ کلب کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اس وقت فائرنگ کی جب بڑی تعداد میں لوگ نائٹ کلب سے باہر نکل رہے تھے۔
امریکا میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے کا واقعہ، ہلاکتیں 15ہوگئیں
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے چلتی گاڑی سے فائرنگ کی اور واقعے کے بعد فرار ہو گیا۔
امریکی حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گاڑی کی تلاش جاری ہے جبکہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔