اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستانی معروف اداکارہ ماورہ حسین نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے بھی انہیں نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے جس میں فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا میسیج دیکھا جا سکتا ہے۔

میسیج میں کرسٹیانو رونالڈو نے ماورہ حسین کو نئے سال 2025ء کی آمد پر مبارک باد دی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ
اداکارہ ماورہ حسین نے اس اسکرین شاٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’سال بن گیا ہے۔‘

انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماورہ نے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے