شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ریسکیو1122 کے دلیر، قابل اور ہر دل عزیز شخصیت خان محمد ایمرجنسی افسرضلع شانگلہ تعینات مختلف حلقوں کی جانب سے خان محمد کو تعیناتی پر زبردست مبارک باد کا سلسلہ جاری سوشل میڈیا پر خان محمد کی بطور ایمرجنسی افسر شانگلہ تعیناتی پر ان کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ خان محمد کو ان کی ریسکیو ون ون ٹو ٹو میں ذاتی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں، با اخلاق شخصیت ہونے کے وجہ سراہا جا رہا ہیں۔ شانگلہ پریس کلب الپوری کے صدر آفتاب حسین اور دیگر کابینہ اراکین نے بھی ریسکیو ایمرجنسی افیسر ون ون ٹو ٹو ضلع شانگلہ خان محمد کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ خان محمد اپنی ماضی کی طرح شانگلہ کے عوام بالخصوص ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی میں اپنی ذاتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتا رہے گا۔ خان محمدنے اپنی تعیناتی کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ محکمہ اور افسران بالا نے جو ذمہ داری دی ہے اسے ادا کرنے میں اپنا بھرپور محنت کے ساتھ سرانجام دوں گا انہوں نے اپنے جوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو پر باری ذمہ داری عائد ہوتی ہے جس پر نہ صرف انہیں بلکہ فیلڈ میں کام کرنے والے جوانوں کو محنت اور لگن کے ساتھ عوامی خدمات پر توجہ دینی ہوگی اور یہ اس کا اصل ڈیوٹی ہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے