شانگلہ(مانند نیوز) بشام پولیس کی بڑی کاروائی چیک پوسٹ پندیاڑ پر چیکنگ کے دوران ایک موٹر کار ٹو ڈی گاڑی سے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ضلع بھر میں داخلی اور خارجی راستوں پر سخت اور مؤثر چیکنگ کی جارہی ہے۔ ہفتے کے روز چیک پوسٹ پندیاڑ پر تعینات نفری پولیس نے ایک موٹر کار ٹو ڈی کی تلاشی لی تلاشی کے دوران گاڑی کی ڈگی سے 09 عدد رائفل 223 بور، ایک عدد رائفل 222 بور اور دس عدد میگزین برآمد کرلیے۔ علی شان ولد محمد اسحاق سکنہ کینٹ لاہور نے اسلحہ کو اپنی ملکیت ظاہر کی، لیکن جن کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں تھی۔ پولیس نے ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے فی الفور گرفتار کرکے تھانہ بشام حوالات منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بشام خورشید علی خان کے مطابق ملزم علی شان ولد محمد اسحاق سکنہ کینٹ لاہور کے خلاف تھانہ بشام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے