ہنگو (مانند نیوز) المرکز جامعہ تعلیم القرآن والسنت کے زیر اہتمام سالانہ دستار بندی تقریب کا انعقاد ناظرہ،قرآن تجوید اور حفظ کرنے والے 30طلبائکی دستار بندی،عالم بننے والی 7طالبات کی چادر پوشی بھی کی گئی،دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں،اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے علما اکرام اپنی جدوجھد جاری رکھیں گئے،مولانا عبدالوکیل،مولانا سیال آفریدی کا دستار بندی تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق المرکز جامعہ تعلیم القرآن والسنت توحید آباد توغسرائے میں دینی تعلیم حاصل کرکے فارغ ہونے والے طلباء اور طالبات کیلئے سالانہ دستار بندی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی مولانا سیال محمد آفریدی،شیخ الحدیث مولانا عبدالوکیل، مولانا احمد شریف، مولانا مسلم خان ودیگر علماء کرام سمیت علاقہ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مولانا سیال محمد آفریدی،شیخ الحدیث مولانا عبدالوکیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر سنت رسولﷺاپناکر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں،اسلامی تعلیمات پر عمل نہ کرکے آج ہر طرف مسلمان مسائل و مشکلات کا شکار ہیں، قرآن وہ کتاب ہے جو درس انقلاب ہے،جب تک ہم اسلام سے دوری اختیار رکھیں گے تب تک ہمارے مسائل و مشکلات کا خاتمہ ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیاوی مسائل و مشکلات کا خاتمہ کرنے کے لئے دنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ والدین اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے بھی ضرور روشناس کرائیں۔مولانا عبدالوکیل اور دیگر مقررین نے کہا کہ مدارس اور دینی جامعات اسلام کے قلعے ہیں اور علما اکرام اسلامی اقدار کے احیاء کے لیے اپنی جدوجھد جاری رکھیں گئے۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی مولانا سیال محمد آفریدی،شیخ الحدیث مولانا عبدالوکیل، مولانا احمد شریف، مولانا مسلم خان ودیگر علماء کرام نے 30طلباء کی دستار بندی جبکہ علم مکمل کرنے والی7طالبات کی چادر پوشی کی اور بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے