اسلام آباد (مانند نیوز)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے 2025 کےلیے 50 کروڑ ڈالرز اضافی فنڈز کی اپیل کردی تاکہ شام سے سوڈان تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نگرانی اور تحقیقات کے عمل کو جاری رکھا جاسکے۔

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق دفتر طویل عرصے سے مالی مشکلات کا شکار ہے، اور خدشہ ہے کہ امریکا کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے بعد واشنگٹن کی جانب سے فنڈز میں مزید کمی آ سکتی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق دفتر وولکر ترک نے جنیوا میں اپنے خطاب میں کہا، ’2025 میں انسانی حقوق کو درپیش بڑے چیلنجز میں کوئی کمی کی توقع نہیں۔‘

تاہم انہوں نے تشویش کا اظہا کیا کہ ’اگر ہم نے اپنے مالی اہداف حاصل نہ کیے تو لوگوں کو مناسب مدد کے بغیر جدوجہد اور ممکنہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے