شانگلہ( مانند نیوز)شانگلہ 24 گھنٹوں کے دوران 3بچے زہریلے چورنگ پاپڑ کھانے سے جان بحق جبکہ ایک بچہ سیدو شریف سوات ہسپتال میں زیر علاج ہیں شانگلہ کے رانیال کے بالائی علاقے سانگڑئی میں بچوں نے کھیل کھود کے دوران زہریلے چورنگ اور پاپڑ کھالی جس کے بعد بچوں کی حالات غیر ہو گئی جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا جس میں دو بچے جان بحق جبکہ تیسرے بچے کو سیدو شریف ہسپتا ل سوات منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری جانب جمعرات کے روزاوپل یونین کونسل گلی بٹکے بالائی علاقے میں بچے نے زہریلی چورنگ کھالی جس کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری پہنچا دیا گیا تا ہم وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں ہی دم توڑ گیا شانگلہ میں 24 گھنٹوں کے دوران تین بچوں کی غیر معیاری اور زہریلی چورنگ اور پاپڑ کھانے سے ہلاکتوں پر سوشل میڈیا میں انتظامیہ پر سخت تنقید کی جا رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ کچھ افسران صرف فوٹو سیشن اور اپنے اپ کو ہیرو بنانے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ اصل معاملات پر کسی کا کوئی توجہ نہیں ادھر دوسری جانب جمعہ کے روز ضلع انتظامیہ شانگلہ نے ضلع بھر میں غیر معیاری پاپڑ اور چورنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہیں اور تھانہ کروڑا کے مطابق مختلف علاقوں میں کاروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ زہریلا چورنگ اور پاپڑسمیت غیرمعیاری سویٹس،پاپڑکھانے سے جان بحق ہونے والوں میں حمزہ ولدبہاوالدین،مسماۃ نادیہ دخترفاروق ساکنان سانگڑئی رانیال،معاز ولدبخت رحمن سکنہ گلی بٹ یونین کونسل اوپل شامل ہیں جس کو مقامی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا ہیں جبکہ سیدو شریف ہسپتال میں زیرعلاج مسماۃ ہادیہ دختر بہاوالدین کی حالت خطرے سے باہرہیں۔۔