شانگلہ(مانند نیوز)جماعت اسلامی شانگلہ کے زیر اہتمام مرکزی قیادت کے کال پراحتجاجی مظاہرہ،حکمرانوں کو بجلی سستی کرنی پڑے گی اور عوام پر عائد ناجائزٹیکسیزواپس لینی ہوگی مہنگی بجلی اور ای پی پیز کے خلاف عوام کے ساتھ ملکراخری حد تک جائیں گے۔ مہنگائی اور بے روزگاری سب سے بڑا مسئلہ ہیں۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے عیاشی اور مزوں میں مست ہیں جبکہ غریب عوام دن بدن مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں پھنس رہے ہیں ایسے لگ رہا ہے کہ کسی کو یہاں کے ریاست کے مکینوں کا کوئی فکر نہیں اور ہر کوئی اپنے مارا ماری میں لگا ہوا ہے جماعت اسلامی پاکستان میں تمام مسائل کا حل اور جامع پلین رکھتی ہے اگر جماعت اسلامی مرکز اور صوبوں میں اقتدار میں ائیں تو پاکستان میں بے روزگاری ختم اور مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔ شانگلہ کے صدر مقام الپوری میں جماعت اسلامی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مقامی رہنما کر رہے تھے جس میں مرکزی قائدین کے کال پر مہنگی بجلی،آئی پی پیزمافیا،بے روزگاری،بدآمنی کے خلاف مقررین نے تقاریرکی۔۔