وانا (مانند نیوز) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی نومنتخب کابینہ سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان نے حلف لیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر آصف بہادر بھی موجود تھے۔ حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں منعقد کی گئی، جسمیں قبائلی عمائدین، علماء کرام، مقامی سیاسی قائدین، بلدیاتی نمائندوں اور کاروباری شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین، علماء اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ لوئر وزیرستان میں پہلی بار ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا کی حلف برداری کی تقریب پریس کلب کے احاطے میں ہوئی اور یہ موقع ہمارے لئے اس لئے باعثِ مسرت ہے کہ جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے میں اتنا بڑا پروگرام منعقد کرانا امن کی نشانی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ احمد زائی وزیر قبائل سمیت پورے لوئر وزیرستان کے دیگر قبائل مضبوط میڈیا سے پر امید ہیں کہ وہ علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر کشمیر خان نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اور اس چوتھے ستون کے بغیر پوری ریاستی مشینری بے معنی ہے۔ ضم اضلاع میں میڈیا کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی خطہ مسائل سے بھرا پڑا ہے میڈیا ان مسائل کو اچھی طرح اُجاگر کرسکتا ہے ریاست کے زمہ داروں کی توجہ ضم اضلاع کی محرومیاں دور کرانے کی جانب مبذول کرا سکتا ہے۔ انھوں نے نومنتخب کابینہ کی ذمہ داری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں نومنتخب کابینہ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری پڑی کہ وہ علاقے کے امن اور ترقی کے لئے اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرکے آنے والی نسلوں کے لئے کام کریں۔ اس موقع پر ضلعی کے عہدیداروں اور دیگر شرکاء نے نومنتخب کابینہ ہار پہنا کر مبارکباد دی۔تقریب کے اختتام پر نومنتخب صدر شہزادہ وزیر نے عمائدین، علماء کرام، سیاسی قائدین اور دیگر موجود لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے