پبی (مانند نیوز)تھانہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی،اسلحہ کی نوک پر تیز رفتار رکشہ چھینے اورکارلفٹر 03رکنی گروہ کا سرغنہ گرفتار نشاندھی پر چھینا گیا رکشہ اور موٹر کار برآمد۔مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق۔مسمی نصیر احمد ولد فقیر خان ساکن لوئر کرم نے اسلحہ کی نوک پر رکشہ چھینے جبکہ مسمی لائق زمان ولد حبیب الرحمن ساکن میاں عیسی نے اپنی موٹر کار نمبر 1723/L,چوری کی رپورٹ درج کروائی تھی ضلعی پولیس سربراہ عبد الرشید نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے زاہد عالم ایس ڈی پی او اکوڑہ سرکل کی نگرانی میں نگاہ حسین SHO تھانہ اکوڑہ،زبیر خان ASI کو ٹاسک حوالہ کیا تفتیشی آفیسر نے دن رات انتھک محنت سے گروہ کے سرغنہ فضل سبحان ولد مہتاب ساکن ترناب چارسدہ تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا۔نشاندھی پر چھینا گیا رکشہ اور موٹر کار برآمد کرلی گئی