اسلام آباد (مانند نیوز)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی، اس موقع پر بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 2 گواہان کے بیانات قلم بند کر لیے گئے جس کے بعد سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

گواہان میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل ہیں۔

9 مئی، فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 مجرم اڈیالہ جیل منتقل

گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی تصاویر عدالت میں پیش کیں جبکہ گواہ اویس شاہ کی جانب سے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی تخمینہ رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ سے 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔

جی ایچ کیو حملہ کیس کے شواہد پر مشتمل 13 یو ایس بیز بھی عدالت میں جمع کروا دی گئیں۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وکلا صفائی عدالت سے یو ایس بی کی کاپیاں حاصل کر سکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے