شانگلہ(مانند نیوز)عوامی نیشنل پا رٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی 10 فروری کو دورہ شانگلہ کے حوالے سے اے این پی مشران کا مشاورتی اجلاس شانگلہ پریس کلب الپوری میں منعقد ہوا جس کی صدارت اے این پی شانگلہ کے ضلعیصدر محمد اعظم خان کر رہے تھے۔ اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی، تحصیلوں کے تنظیموں کے مشران اور سرکردہ ارکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 فروری کو صوبائی صدر اے این پی خیبر پختون خواہ میاں افتخار حسین کے دورے اور جلسہ گاہ کی جگہ کا تعین کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ شانگلہ 10 فروری کو شاہ پور میں اپنی بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی اور اس روز پارٹی میں شانگلہ کے بیشتر سیاسی لوگ شمولیت بھی کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے این پی کے مشران نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ میں اپنی سیاسی بصیرت رکھتی ہیں اور اس وقت بھی عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ میں ایک مضبوط سیاسی جماعت ہیں پارٹی نے ہمیشہ پختونوں کی بقا اور اپنی سرزمین اور اس خطے کی ترقی یہاں امن اور خوشحالی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ منعقدہ مشاورتی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوارصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان ایڈوکیٹ،، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پورن فیصل زیب، سابق ممبر ضلع کونسل عطا اللہ خان ملک خیل، حنیف خان پورن، انور علی خان غوربندی، سینئر رہنماؤں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی شاہ فاروق خان، معروف قانون دان حق نواز خان ایڈوکیٹ، شاہ فواد خان ایڈوکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری الطاف حسین خان ایڈوکیٹ،محمد جمیل سالار، کریم خان، محمد داؤد خان ترمذی، میاں وحید مراد، سلطان سکندر خان ایڈوکیٹ، شاہ ولی خان ایڈوکیٹ، افتخار حسین و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 10 فروری کوصوبائی صدر کا دورہ شانگلہ کو کامیاب بنانے کیلئے اے این پی کے تمام رہنماؤں کو مقامی سطح پر ہوم ورک کرنے پر زور دیا گیا۔پختون سٹوڈنٹ فیڈریشن شانگلہ کے صدر رضااللہ اور دیگرنے شرکت کی اور صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی دورہ شانگلہ کو کامیاب بنانے کے لیے پلین تیار کیا گیا۔