شانگلہ(مانند نیوز)ریسکیو 1122 شانگلہ نے ماہ جنوری میں 270 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کے مطابق ریسکیو1122شانگلہ نے ماہ جنوری میں 270 تک ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں جس میں روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ کے 14اورمیڈکل کے 124ایمرجینسیز کو بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔آگ لگنے کی 8 گولی لگنے کی 1اور مختلف حادثات میں 9گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔مزید برآں ہسپتال ریفرل سروس میں شانگلہ کے مختلف ہسپتالوں سے مجموعی طور پر 114مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔