شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پریس کلب کا پیکاقانون کے خلاف شدید احتجاج۔ متنازعہ قانون کو مسترد کر دیا کسی صورت ایسے قانون قوانین کو نہیں مانتے جو اظہار رائے،آزادی صحافت کے خلاف ہو۔ پریس کلب عمارت پر سیاہ پرچم لہرا دی۔ حکومت ایسی قوانین بنا کر صحافیوں کا گلا گھونٹ رہا ہے، اظہار رائے پر قدغاً اور آزادی صحافت پر روک لگانا چاہتی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ شانگلہ پریس کلب کے صدر آفتاب حسین یونین اف جرنلسٹ کے نائب صدر محمد یونس، صابر حسین شاہ،افتخار حسین و دیگر کے ہمراہ پریس کلب بالکنی پر پیکا قانون کے خلاف و سیاہ پرچم لگائی اور متنازعہ قانون کو کسی صورت نہ ماننے کا عزم کیا انہوں نے اعلان کیا کہ وہ مرکزی اور صوبائی صحافتی تنظیموں کے پیکا قانون کے خلاف احتجاج میں شانہ بشانہ ہوں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عہداروں کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا جہاں اظہار رائے اور مثبت تنقید کوبرداشت کیا جا رہا ہے وہی پاکستان میں اظہار رائے پر پابندی لگا رہی ہے جو بنیادی حقوق کی خلاف ہے۔ پریس کلب کے ارکان نے شرکت کی اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ سیاہ پرچم لہرا کر اپنی مخالفت کی علامت ظاہر کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس قانون پر نظر ثانی کی جائے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں اصلاحات کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون عوام کے حقوق کے خلاف ہے اور اس کے ذریعے بنیادی حقوق کی پامالی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام فوری طور پر اس قانون کو واپس لیں یا اس میں تبدیلی کریں تاکہ عوام کی فلاح اور بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔پریس کلب کے نمائندوں نے اس احتجاج کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ عوامی مسائل کی آواز بلند کرتے رہیں گے اور اس حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ یہ احتجاج شانگلہ کی عوامی سطح پر قانونی اصلاحات کی ضرورت کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی علامت ہے کہ صحافی اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے