اسلام آباد (مانند نیوز)امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے پر چین نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرانے کا اعلان کر دیا۔

ایک بیان میں چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ اپنے حقوق کا دفاع کرنے کے لیے جوابی اقدامات کریں گے۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ ٹیرف کا نفاذ عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

امریکا نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے

چین کا کہنا ہے کہ ٹیرف کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں شکایت درج کرائیں گے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ٹیرف تعمیری نہیں ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کیے تھے۔

دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے