ہنگو(مانند نیوز) اگر آپ کے پاس وہ تمام دستاویزات نہیں جو بیرونی ملک جانے کے لیے ضروری ہے۔اور غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر رہے۔ہو تو آپ ایک سنگین جرم کر ہے ہو۔ ایچ آرایس پی (HRSP) زیر اہتمام مائیگریٹ ریسورس سنٹر MRC) کے تعاون سے حسین ابدالی آگاہی سیشن دے رہے ہے۔ گزشتہ روز کو ہاٹ ڈویژن میں ایک آگاہی سمینار سے مایگرنٹ ریسورس سنٹر کے حسین ابدالی اور ایچ ار ایس پی کے عصمت اللی نے خطاب کرتے ہوے۔کہا کہ پاکستان سے اس وقت نوجوان بیرونی ممالک روزگار کی تلاش میں ہجرت کر رہے ہیں ان میں زیادہ تر وہ تو جوان شامل ہیں جو غیر قانونی طریقے سے ملک کی سرحد پار کرتے ہیں۔ جو کہ ایک خطر ناک فعل ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غیر قانونی بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا دنیا کی بہت سارے ممالک کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط موجود ہے۔ آپ لوگ حکومت کے مصدقہ ویب سایٹ پر اپنے لیے آسانی سے اپنے سکل کے مطابق جاب تلاش کر سکتے ہیں۔ حسین ابدالی نے کہا کہ بہت سارے لوگوں کو آپ جانتے ہوں گے کہ وہ اسی طرح ایجنٹوں کے ہاتھوں دھو کہ ہوئے اور گھر بہتر مستقبل کی خاطر چل پڑے مگر ان کا انجام کیا ہوا یا وہ قید و بند میں ہے یا ان کا ورک پرمٹ نہیں اور یا وہ راستے میں اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔پچھلے ہفتے بھی غیر قانونی طریقے سے حجرت کرنے والے بہت سے لوگو ں کی زندگیاں سے ہاتھ دو بھیٹا۔ حکومت پاکستان آپ کو قانونی طریقے سے بیرونی ملک جانے کے لیے سپورٹ کرتی ہے کی ممالک کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی گیے ہیں۔ جن ممالک کو پاکستان سے جس قسم کی لیبر یا سکل ورکرز کی ڈیمانڈ ہوتی ہے پاکستان ان جاب کو تشہیر کرتا ہے اپنے ویب سایٹ سے اور جو لوگ اس سے آگاہ ہے وہ اپنے لیے اس سے جاب ڈھونڈ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر آپ لوگوں کی ہر قسم رہنمائی کرتا ہے آپ لوگوں کو جو بروشرز دیے ان میں ہمارے پشاور والے دفتر کا ایڈریس اور وٹس آپ نمبر بھی موجود ہے آپ کو کسی بھی قسم ما یگریشن کے بارے میں معلومات درکار ہو ہم سے رابطہ کریں ہماری ڈیوٹی ہے کہ ہم آپ کو بہتر طریقے سے سمجھا سکیں۔ انہوں نے کہا اگر آپ کے پاس وہ تمام دستاویزات نہیں جو بیرونی ملک جانے کے لیے ضروری ہے اور غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کر رہے ہو تو آپ ایک سنگین جرم کر رہے ہو اس میں آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ایچ آر ایس پی کے ڈائیریکٹر ناصرا کبر نے اس عظم کا ارادہ کیا کہ پورے KPK میں مائیگریٹ ریسورس سنٹر کے تعاون سے انشا اللہ اس طرح کے آگاہی سیشن کا انقاد کرینگے۔اور لوگوں کو ان اگاہی سیشن کی وجہ سے اگاہی دینگے تاکہ وہ غیر قانونی طریقوں سے اور اینجینڈ وں کے شکار نہ بنے۔