کوہاٹ (مانند نیوز)کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے وزیر اعلی صاحب خیبر پختُونخوا کے پروگرام“ عوامی ایجنڈا“ کے تحت پیر کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ ڈاکٹر زاہد اللہ خان اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فضل مولا کے ہمراہ انسدادپولیو مہم کے پہلے دن کوہاٹ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر محکمہ صحت ڈاکٹر ہارون ناصر خٹک، ڈی ایس پی گمبٹ ناظر حسین اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پر پولیو ٹیموں سے ملاقات کی، ان کے کام کا جائزہ لیا اور فیلڈ میں بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔کمشنر کوہاٹ نے پولیو ٹیموں اور ان کے ساتھ تعینات پولیس اہلکاروں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں مصروف پولیو ورکرز اور پولیس جوان قوم کے سچے ہیرو ہیں جو ایک عظیم قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں جاری 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ہزاروں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس مہم کا مقصد پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔ قبل ازیں کمشنر کوہاٹ ڈویژن سید معتصم بااللہ شاہ نے“عوامی ایجنڈا“ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائیر سکول بلی ٹنگ کا اچانک دورہ کیااورتعلیمی سرگرمیوں، انتظامی امور اور سہولیات کا جائزہ لیا۔کمشنر کوہاٹ نے تدریسی عمل کے معیار کو پرکھنے کے لیے مختلف کلاس رومز میں جا کر اساتذہ کی تدریسی حکمتِ عملی اور طلباء کی تعلیمی دلچسپی کابھی مشاہدہ کیا اور طلباء کے تعلیمی معیار کا جائزہ لینے کیلئے ان سے براہِ راست سوالات بھی کئے۔ انہوں نے سکول کی سائنس لیبارٹری، لائبریری، کمپیوٹر لیب اور سکول کے خوبصورت لان کا بھی معائنہ کیا۔کمشنر نے طلباء کے ساتھ ایک تفصیلی نشست بھی منعقد کی جس میں انہوں نے ان کے تعلیمی ماحول، سہولتوں اور درپیش چیلنجز کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ طلباء نے کھل کر اپنے خیالات اور مسائل کا اظہار کیا جنہیں کمشنر نے نہایت غور سے سنا۔سکول کے پرنسپل نے کمشنر کو سکول کی موجودہ کارکردگی، جاری تعلیمی منصوبوں اور درپیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔ کمشنر نے سکول کی انتظامیہ کو تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اور طلباء کیلئے ایک بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر زور دیا۔ یہ دورہ سکول انتظامیہ اور طلباء کیلئے نہایت حوصلہ افزا ثابت ہوا اور امید کی جا رہی ہے کہ اس سے سکول میں تعلیمی معیار اور انتظامی کارکردگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے