اورکزئی (مانند نیوز)چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) ضلع اورکزئی اورنگزیب خان ایم پی اے نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے پروگرام ”عوامی ایجنڈا” کے تحت کلایا ہیڈ کوارٹر لوئر اورکزئی میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین کے ہمراہ لوگوں کے مسائل اور شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں تمام سرکاری محکموں اور اداروں کے سربراہان کے علاوہ عمائدین علاقہ، نوجوانوں اور عام لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کردہ زیادہ تر مسائل صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی، سڑکوں اور بجلی کے شعبوں سے متعلق تھے۔عام نوعیت کے زیادہ تر مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے گئے جبکہ باقی ماندہ کو مقررہ مدت میں حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو بھیج دیا گیا۔متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ یہاں پیش کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو مقررہ ٹائم لائن میں حل کریں اور اس حوالے سے چیئرمین ڈیڈاک اور ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریں۔چیئرمین ڈیڈاک نے عوام کو یقین دلایا کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلع کے دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ اہل علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر چیئرمین ڈیڈاک اور ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اسی طرح کی کچہریوں کے انعقاد کا مطالبہ کیا تاکہ علاقے کے لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات میسر آسکیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے