وانا (مانند نیوز) جنوبی وزیرستان لوئر میں سوموار کے روز ملک بھر کی طرح پانچ روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت کر دیا گیا۔ انسداد پولیو مہم کے پہلے دن پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئیں، جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان لوئر آصف بہادر خود امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لے لیا۔ ڈی پی او کے مطابق مختلف مقامات پر سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی کو یقینی بنایا گیا تاکہ پولیو ورکرز کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر ناصر خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان نے کہا کہ 36 یونین کونسلوں میں 353 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ تاکہ اچھے طریقے سے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو قطرے پلائیں جاسکیں۔ اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 70 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ تحصیل وانا، برمل، توئی خلہ اور شکئی سمیت دیگر علاقوں میں بھی حفاظتی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ناصر خان، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر آصف بہادر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشمیر خان نے والدین سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین ضرور پلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 3 فروری سے 7 فروری 2025 تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد پاکستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔ والدین جب پولیو ٹیمیں ان کے دروازے پر آئیں تو خوش دلی سے استقبال کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے ضرور پلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف دو قطرے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، اس لیے ہر بچے تک رسائی ممکن بنا کر ہم اس بیماری کا مکمل خاتمہ یقینی بنا سکتے ہیں۔ آئیے مل کر ایک صحت مند اور پولیو سے پاک پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے