ہنگو (مانند نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے ”عوامی ایجنڈا” کے تحت ڈپٹی کمشنرکوہاٹ عبدالاکرم، ڈپٹی کمشنر کر ک شکیل احمد جان،ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر اور ڈپٹی کمشنر اورکزئی محمد عرفان الدین نے اپنے متعلقہ اضلاع میں پیر کو جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے دن مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مہم کی نگرانی کی۔ انہوں نے پولیو ورکرز اور پولیس اہلکاروں سے ملاقات بھی کی اور ان کے مہم کی کو ہر لحاظ سے کامیاب بنانے کے حکمت عملی پر دتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے پولیو مہم کے آغاز پر پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا عمل مکمل طور پر شروع کر دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنروں نے فیلڈ میں 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر پولیو مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کو تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیں تاکہ مذکورہ اضلاع کو پولیو کے خطرے سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے ٹیموں کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ ہر بچے تک پہنچنا اور ان کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس مہم کی کامیابی کا انحصار ہم سب کی اجتماعی کوششوں پر ہے اور ہمیں ہر قدم پر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہ جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے