وانا (مانند نیوز) جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر اسداللہ بھیر کی زیرِ نگرانی 5 فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر مرحوم قاضی حسین احمد کی کوششوں کے نتیجے میں آج دنیا بھر، بالخصوص پاکستان میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کی پامالی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار جماعت اسلامی کا مشن ہے اور ہم ہر ممکن حمایت فراہم کرتے رہیں گے۔ اسداللہ بھیر نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے سیاسی و اخلاقی کردار ادا کریں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے دیگر رہنما، جن میں قیم عبدالوہاب وزیر، سیف الرحمن وزیر، یوتھ صدر صلاح الدین، سہیل خان وزیر، بلال وزیر، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر مولانا عمر وزیر، نوید خان وزیر اور دیگر شامل تھے، بھی موجود تھے۔ یہ پریس کانفرنس کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کی ایک مؤثر کوشش تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے