اسلام آبا د(مانند نیوز)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں 12 امپائرز شامل ہوں گے جبکہ 3 ریفریز بھی فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز پینل میں شامل ہیں۔

میچ ریفریز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے اور اینڈریو پے کرافٹ شامل ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے اس شاندار ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا، جہاں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، بنگلا دیش، افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ’جیو سوپر‘ شائقین کرکٹ کے لیے تمام سنسنی خیز مقابلے براہِ راست نشر کرے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے