دیر لوئر (مانند نیوز)5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ دیر لوئر کے زیرنگرانی پروگرام کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر لوئر دیر محمد عارف خان کے ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ سیکٹریٹ بلامبٹ ہال میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان کے زیر نگرانی یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام میں ایڈیشنل اسسنٹ کمشنر تیمرگرہ عبدالعزیز، محکمہ جات کے سربراہان، محکمہ تعلیم کے آفیسران مسلم خان وصال (بوائیز سکاوٹس) ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر، سیول ڈیفنس، ٹی۔ایم۔ او تیمرگرہ ظہور خان، ماجد خان (محکمہ سپورٹس) آفسران، سیول ڈیفنس کے رضا کاروں، اساتذا کرام، طلبا وطالبات،، ہیومن رائٹس کے نمائندوں میڈیا کے نمائندوں، سیول سوسائٹی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شعبہ تعلقات عامہ / میڈیا سیل ضلعی انتظامیہ دیر لوئر نے کشمیر کے حوالے سے ڈاکومنٹری پیش کی جبکہ سکول کے بچوں نے کشمیر کے حوالے سے نغمے،نظمیں، ٹیبلوں اور تقاریر پیش کی۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور ان کے حق خود ارادیت کو دبانے پر شرکاء نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) بشیر خان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے بین الاقوامی تنظیمیں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا فوری نوٹس لیں، کشمیر مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دیں۔ انہوں نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے 27 اکتوبر 1948 کو کشمیر پر کشمیر عوام کے مرضی کے خلاف غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ بعد ازاں کشمیر کا خصوصی حیثیت ارٹیکل 370 اور 35 اے کے ذریعے ختم کر دیا۔ جس کی وجہ سے کشمیری آج تک اپنے گھروں میں محصور ہے۔ اقوام متحدہ اورعالمی برادری کشمیر کے حوالے سے منصفانہ کردار ادا کریں اور اپنے قراردادوں پر عمل در عمل یقینی بنائیں۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں کھلے عام عالمی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے۔کئی سالوں سے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستانی عوام آپ کے شانہ بشانہ کھڑے تھے،کھڑے ہیں،اور کھڑے رہیں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلانا ہے کہ تمام پاکستانی خاص کر نوجوان ہر فورم پر کشمیر کے لئے آواز اٹھائیں گے۔ اچھی تقاریر اور ملی نغمے پیش کرنے پرضلعی انتظامیہ، محکمہ سپورٹس اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکا اور اسکول کے بچوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور ٹرافیاں تقسیم کی گئی۔اس کے علاوہ یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز تیمرگرہ دیر نے پرنسپل پروفیسر بخت منیر صاحب آبادی کی قیادت میں ایک واک کا اہتمام کیا،جسمیں کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے