دیر بالا (مانند نیوز)ضلع دیر بالا میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایاگیا۔ 5 فروری 2025 ” یوم یکجہتی کشمیر ” کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ دیر بالا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈی سی نوید اکبر کی قیادت میں پروگرام اور واک منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ عمر بن ریاض،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر دیر ڈاکٹر یاسر علی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر شرینگل بلال نصیر،تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفسران،شہریوں، سول سوسائٹی، میڈیا نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے سربراہی میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اور ایک منٹ خاموشی اختیار کی گئی۔ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہاتھوں کا چین بنایا گیا اور ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے پڑاو پل تک واک کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے پاکستان اور کشمیر کے حق میں نعرہ بازی کی اور کشمیری مظلوم عوام کے حقوق خودارادیت کا مطالبہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر دن کا مقصد کشمیریوں کی جہد و جہد آزادی اور بھارتی افواج کے مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانا اور اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں اقوام عالم کو اپنا کردار ادا کر نے کی استدعا ہے جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کا دن جس کا مقصد کشمیری عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ آزادی کی تحریک میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔ یہ دن کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کے سلسلے میں ایک تاریخی اور یاد گار سنگ میل کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ اس دن پاکستان کے 26 کروڑ عوام اور آزاد کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم لاکھوں کشمیری اپنے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم و محکوم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منا کر ان کو اپنی بھرپور تاہید و حمایت اور امداد کا یقین دلاتے ہیں اور اس حقیقت کا بر ملا اظہار کرتے ہیں کہ وہ ان کے دکھ درد اور جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔یوم یکجہتی کشمیر دراصل شہادتوں اور وفاؤں کی تجدید کا دن ہے۔واک کے اختتام پر مظلوم کشمیریوں بھائیوں کے حق میں دعا کی گئی۔اس کے علاوہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر دیر سہیل احمد کی قیادت میں گورنمنٹ مڈل سکول رہانکوٹ کے طلبہ اور اساتذہ کے ہمراہ یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرنا تھا۔واک کے بعد ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول کے پروگرام میں شرکت کی اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ اُمت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔” انہوں نے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب میں طلبہ نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، جبکہ آخر میں کشمیری عوام کی آزادی کے لیے دعا کی گئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔دریں اثناء 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر آفس واڑی سے ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ انعام اللہ مروت اور تحصیلدار واڑی نے کی۔ریلی میں دیر لیویز فورس،دیر پولیس،لوکل عملہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے متفقہ طور پر کشمیر پر بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیاکہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے