ملاکنڈ (مانند نیوز)ضلع ملاکنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے ریلی کا انعقاد کیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمن نے کی۔ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ سے نکالی گئی ریلی میں انتظامی وسرکاری افسران سماجی تنظیموں کے نمائندوں نجی سکولوں کے طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکانے بینرز پلے کارڈ اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جنرل بس سٹینڈ کے قریب ریلی کے اختتام پر ڈی سی ملاکنڈ اور ڈائریکٹر اکسفورڈ اکیڈمی امجدعلی شاہ نے خطاب کیا۔آخر میں کشمیر کی آزادی اور ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔ دوسرے جانب ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح ضلع ملاکنڈ کے تحصیل درگئی میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ کی سربراہی میں ایک واک منعقد کیا گیا جس میں تحصیلدار درگئی فضل ہادی، ٹی ایم اے درگئی، ریسکیو 1122 کے اہلکاران، میڈیا کے لوگ اور عوام الناس نے شرکت کی۔ واک میں شرکاء نے یومِ یکجہتی کشمیر اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بینرز، پلے کارڈز اور جھنڈے اٹھائے تھے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے بازی کی۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یومِ یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھر میں لوگ کشمیر کے معاملے میں اظہارِ یکجہتی کریں اور ان کے حقوق کی حفاظت کے لئے آواز بلند کریں۔ یہ موقع ہوتا ہے تاکہ دنیا کو یاد رہے کہ کشمیر میں انصاف اور امن کی بنیادوں پر ایک دائمی حل تلاش کیا جائے۔ واک کے اختتام پر تحصیل خطیب نے پاکستان کی بقاء اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی۔اس کے علاوہ محکمہ سماجی بہبود ملاکنڈ کے مختلف سپیشل ایجوکیشن اداروں، ویلفیئر ہوم اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز میں بھی یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا۔دریں اثناء 5 فروری کو ضلعی انتظامیہ اور یوتھ افیئرز ملاکنڈ نے مل کر یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے ویمن کیمپس میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کی جدوجہد آزادی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔ اس تقریب میں مختلف شعبہ جات کے طلباء کے درمیان مباحثہ کا مقابلہ ہوا، جہاں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر اپنے دلائل اور نقطہ نظر کو پرجوش انداز میں پیش کیا۔ تقریب میں ایک کوئز مقابلہ بھی منعقد کیا گیا جس میں کشمیر کی تاریخ، ثقافت اور حالات حاضرہ کے بارے میں طلباء کے علم کی جانچ کی گئی۔ تقریب کا اختتام شرکاء میں سرٹیفیکیٹس اور معزز مہمانوں کو شیلڈز تقسیم کرنے کے ساتھ ہوا۔ یکجہتی کے مزید اظہار کے لیے واک بھی کی گئی جس کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے