کرم (مانند نیوز)ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع کرم کے ضلعی ہیڈ کوارٹرپاراچنار میں بھی یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے سے منائی گئی۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی تقریب کے انعقاد کے علاوہ ایک ریلی کا انعقادبھی کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ اورسرکاری محکموں کے سربراہان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ریلی گورنر کاٹیج پاراچنار سے شروع ہوکر پریس کلب پاراچنار پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکاء نے مختلف قسم کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سے مقررین نے کشمیر میں جاری مظالم اور بربریت کے شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کو فی الفور بند کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد بھارتی حکمران اور بھارتی فورسز عالمی انسانی حقوق کی براہ راست خلاف ورزیاں کر رہاہے۔ انشاء اللہ ہم کشمیر کے آزادی کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے اور ہم اقوامِ عالم کو یہ دکھاناچاہتے ہیں کہ دنیا کی کوئی طاقت بھی ہمیں مٹا نہیں سکتاورانشاء اللہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے