اسلام آباد (مانند نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سپر سیڈرز کے نتائج پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا مرکز بنانا ہمارا عزم ہے۔
ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ سپر سیڈرز سے زراعت میں جدت کا خواب حقیقت بن رہا ہے، ایگریکلچر میکنائزیشن صرف آغاز ہے، زراعت میں مزید انقلابی اقدامات کریں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت 3 مرلہ پلاٹ اسکیم کا آغاز کر دیا
ان کا کہنا ہے کہ لیبر کاسٹ، وقت اور ایندھن کی بچت سے کسانوں کو بڑا ریلیف ملا، ہمارا مشن کسانوں کی خوشحالی، زراعت میں جدت اور ترقی ہے، پیداواری لاگت میں کمی اور زیادہ منافع ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔