شانگلہ(مانند نیوز)سانحہ شاہرگہ بلوچستان کے خلاف شانگلہ کے صدر مقام الپوری،لیلونئی اور شاہرگہ میں دہشت گردی واقعے میں شہید 12 کانکن مزدوروں کو انصاف کی فراہمی کے لیے احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین کی جانب سے حکومت بلوچستان سے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، شہید ہونے والے 12 کان کنوں کو شہدا پیکج دینے، بلوچستان کے مختلف مائنز میں مزدوری کرنے والے شانگلہ کے کان کن مزدوروں کو مناسب سیکورٹی، صحت سہولیات اور فوری رجسٹریشن سمیت قانونی حقوق دینے کا مطالبہ۔ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کے ساتھ ائے روز حادثات اور اب بم دھماکوں سے ان کی شہادت مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔شانگلہ کے مزدور کبھی کوئلہ کانوں کے اندرزہریلی ساندہ گیس اور کبھی چھت گرنے کے واقعات اور کبھی کرنٹ لگنے کے واقعات سے مر رہے ہیں اب دہشت گردی سے۔ اس بے گناہ محنت کش مزدوروں کی ہلاکتیں برداشت نہیں حکومت بلوچستان جمعہ کے روز شارگہ بلوچستان میں بم دھماکے سے شہید ہونے والے محنت کشوں کو انصاف و واقعے میں ملوث افراد کی فوری نشاندہی، گرفتاری اور ان کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی بلوچستان اور ادارے سن لے شانگلہ کے مزدور اب مزید یہ کیفیت برداشت نہیں کریں گے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ ائے روز یہ واقعات اب اس کے برداشت سے باہر ہو چکے ہیں کبھی کوئلہ کان کمپنیاں، ٹھیکد اران اور محکمے مل کر شانگلہ کے مزدوروں کو بند مائنز،ساندے سے بھری اور خطرناک کول کانوں میں اتارتی ہے اور وہاں سے اس کی لاشیں آتی ہیں اب توواقعات ہو رہے ہیں جس کو دہشت گردی کہا جا رہا ہیں مظاہرین نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی واقعہ کے شفاف تحقیقات کیے جائیں۔ مظاہرے میں انجمن تاجران، کان کن مزدور، ٹرانسپورٹ اتحاد کے نمائندوں، مختلف تنظیموں کے نمائندے، یو تھ اور سول سوسائٹی نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔زبردست مظاہرے کئے گئے اور مظاہرین نے الپوری بشام مین شاہراکو کئی گھنٹے تک بند رکھا مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ جمعہ کے روز ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے کان کنوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے شہیدوں کے لیے فوری طور پر شہدا پیکج کا بھی مطالبہ کیا مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ ائے روز یہ واقعات اب برداشت سے باہر ہیں۔مظاہرین نے دہشت گردی،کول کان مز دوروں کے ہلاکتوں میں ملوث کمپنیوں،ٹھیکداروں،دلالوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔شانگلہ سے تعلق رکھنے والے مزدوروں نے شارگہ میں بھی احتجاجی مظاہرہ کیا اورشارگہ کوئٹہ مین شاہرا کو تیل جلا کر بلاک کیا۔۔