شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی وقائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ نے الپوری میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے واقعے کے کرداروں کو کیفری کردار تک پہنچائیں گے۔بلوچستان حکومت سے رابطے میں ہیں اپنے شہداء کے خون رائیگاہ نہیں ہونے دیں گے۔شانگلہ کا ہر بندہ ڈاکٹر عباد ہے وہ اپنے شہداء کا حساب لیں گے۔ سیاسی پراپیگنڈوں سے اجتناب کیا جائے ہمارے اپنے بھی بچے ہیں شانگلہ کے کول مائنز مزدوروں کے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ کھڑا رہا اور یہ وقت سیاست کے بجائے عملی اقدامات کے ہیں۔گزشتہ واقعہ ہوا تو بلوچستان جا کر وزیراعلی کے ساتھ بیٹھا تھا اور انہوں نے انکوائری کا حکم دیا تھا اج بھی اپنے شہداء مزدوروں کے ساتھ ہے۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے سیاسی پروپیگنڈے کے بجائے شہداء کے ساتھ ہمدردی اور اپنے شہداء کا کے خون کاحساب ہر قیمت پرلینگے۔اس وقت مزدوروں کے لیے اقدامات اٹھانے کا ہیں ہفتے کے روز شانگلہ کے ضلعی ہیڈ کوارٹرالپوری میں بلوچستان سے میتیں پہنچی تو مظاہرین نے مین شہرا کو بند کیا تھا جس سے ڈاکٹر عباد اللہ نے مظاہرین کواعتمادمیں لیتے ہوئے وعدہ کیا کہ وہ اس معاملے کو اعلی سطح پر اٹھائیں گے اور وزیراعلی بلوچستان سے اس حوالے سے بات بھی کی ہیں اور خود بھی اس چیز کی نگرانی کر رہے ہیں۔۔