پشاور (مانند نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاکنڈ یونیورسٹی کے لیکچرر کیجانب سے خواتین اسٹوڈنٹس کو ہراساں کرنیکے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے. گورنر نے کہا ہے کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور یونیورسٹی حکام معاملہ کی شفاف تحقیقات یقینی بنائیں، ایک استاد کیجانب سے نازیبا حرکات کا سن کر انتہائی دکھ ہوا، ایسے شرمناک واقعات خواتین کو تعلیم اور سماجی سطح پر پیچھے دھکیلنے کے مترادف ہیں، گورنر نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی روایت و اقدار ایسے شرمناک واقعات کی کسی صورت اجازت نہیں دیتے، اعلٰی تعلیمی اداروں میں نوجوان مستقبل کو تباہ کرنے والے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹا جائے، ایسے شرمناک واقعات اعلٰی تعلیمی اداروں کی ساکھ و تعلیمی معیار پر سوالیہ نشان ہیں، بدقسمتی سے صوبائی حکومت کو یونیورسٹیوں میں بھرتیوں کے علاوہ کسی معاملات میں دلچسپی نہیں رہی.