پشاور (مانند نیوز )ناظم اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر پختونخوا اسفندیار عزت نے کہاہے کہ جامعہ ملاکنڈ میں طالبہ کی ہراسانی کے واقعہ کی اسلامی جمعیت طلبہ بھرپور مذمت کرتی ہے۔حکومت سے صاف اور شفاف تحقیقات اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کرتی ہے۔ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ چند کالی بھیڑیے اس مقدس پیشے کو بدنام کررہی ہیں جس کا بروقت اور بھرپور تدارک ضروری ہے۔ جامعات میں اینٹی ہراسمنٹ سیلز کو خود مختار اور غیر جانبدار بنایا جائے اور طلبہ کو بھی اس میں نمائندگی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہراسانی کا حالیہ واقعہ موجودہ سمسٹر سسٹم کی خرابیوں کا مظہر ہے۔ اس لئے سمسٹر سسٹم میں اصلاحات وقت کی ضرورت اور طلبہ کا جائز مطالبہ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تعلیمی نظام میں موجود تمام خرابیوں کی جڑ طلبہ یونین پر پابندی ہے۔اس لئے طلبہ مسائل کے حل کیلئے طلبہ یونین کا ادارہ دوبارہ سے بحال کیا جائے اور فوری طور پر طلبہ یونین کے انتخابات کا انعقاد کیا جائے کیونکہ طلبہ یونین ہی طلبہ حقوق کی ضامن ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے