اسلام آباد (مانند نیوز)جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی پالیسی ایوانوں میں نہیں بلکہ بند کمروں میں بنائی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اس وقت پریشانی اور اضطراب میں مبتلا ہے، ایک سال سے دیکھ رہا ہوں حکومت کی طرف سے ضد اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ ہو رہا ہے۔

جہاں اکثریت قرآن و سنت کے مطابق قانون سازی کی پابند ہو اس جمہوریت کو کفر قرار نہیں دیا جاسکتا، فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان کی صورتحال کسی سے پوشیدہ نہیں، خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں کوئی حکومت نہیں ہے، یہاں کی سڑکیں اور گلیاں مسلح افراد کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان سے قانون پاس ہو رہے ہیں لیکن ملک ہوگا تو قانون نافذ ہو گا، حکمران ملکی معاملات سے بے خبر ہیں، افغانستان میں ہمارے جرگے جاتے تھے میں خود انتخابات سے پہلے وزارت خارجہ کی بریفنگ سے افغانستان گیا، افغان حکومت نے ایک ایک نکتے پر آمادگی ظاہر کی لیکن اس عمل کو کس نے سبوتاژ کیا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے فیصلے اقوام متحدہ کی کمیٹیوں میں ہوتے ہیں، ہماری معیشت عالمی اداروں کے حوالے کر دی گئی، جسے آئی ایم ایف کنٹرول کرتا ہے، اس وقت بین الاقوامی ادارے پاکستان میں مداخلت کر رہے ہیں اور ہمارے پاؤں باندھ کر ہمیں کنٹرول کر رہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے