دیر لوئر (نمائندہ مانند)ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر ادئینزئی منیر احمد خان کے ہمراہ کٹیگری۔ بی ہسپتال چکدرہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ایم۔ ایس۔ کٹیگری بی ہسپتال چکدرہ ڈاکٹر حماد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر بیگ کیچ اپ مہم کا افتتاح کیا۔ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے 17 فروری سے حفاظتی ٹیکہ جات کی بیگ کیچ اپ مہم شروع ہوچکی ہے جوکہ 1 مارچ تک جاری رہے گا۔ دیر پائین کے تمام یونین کونسلز میں محکمہ صحت کی ٹیمیں ہر گاوں کا دورہ کریں گے۔ اس مہم کا مقصد پورے صوبے میں 5 سال سے کم عمر کے بچے، جن کی حفاظتی ٹیکہ جات کی کورس مکمل نہ ہوئی ہو کو 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی ویکسین لگوائیں جا رہی ہے۔ تمام والدین سے درخواست ہیں کہ اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو ویکسین لگوا کر نہ صرف اپنی ذمداری پوری کریں بلکہ اپنے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔