باجوڑ (نمائندہ مانند)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار لوئی ماموند ظاہر محمد اور تحصیلدار واڑہ ماموند ضیاء الدین جان نے ماموند ایریا کا مشترکہ دورہ کیا۔ اس دوران عمرے، تنی اور خلوزئی میں غیر قانونی کرش پلانٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین کرش پلانٹس کو این او سی نہ ہونے کی بنا پر سیل کر دیا گیا، جبکہ پانچ کرش پلانٹ مالکان کو پیر کے روز قانونی کارروائی کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی کے دفتر طلب کیا۔ اس کے علاوہ عمرے میں ملک محمد سعید اور لر خلوزو میں ملک سلطان زیب کے حجروں میں عوامی جرگہ منعقد کیا، جس میں پولیو مہم میں تعاون اور اس کے کامیاب انعقاد پر گفتگو کی گئی تاکہ انسداد پولیو کی پانچ روزہ مہم پرامن انداز میں مکمل ہو سکے۔