ایبٹ آباد (نمائندہ مانند) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ضلع ہریپور میں دوران ڈیوٹی جرائم پیشہ عناصر کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عمر منظور کی عیادت کیلئے ایوب تدیسی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں پر انہوں زخمی اہلکار کی عیادت کی، وقوعہ کے متعلق تفصیلات دریافت کیں اورکہا کہ غازی ہمارا فخر ہیں، جرائم پیشہ عناصر پولیس کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے، پولیس قیام امن کیلئے کاوشیں جاری رکھے گی اور ہزارہ پولیس اپنی اور عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے زخمی کانسٹیبل کی عیادت کی۔ڈاکٹر فضل منان ڈپٹی ڈائریکٹر ATH اور ڈاکٹر بہل العلوم ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ سرجیکل نے زخمی پولیس اہلکار کو دی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی آئی جی نے ڈاکٹر صاحبان کو ہر ممکنہ طبی سہولت فراہم کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ انہوں نے زخمی کانسٹیبل کے ورثاء سے بھی ملاقات کی، پو لیس اہلکار کو ہر قسم کی طبی سہولیات کی فراہمی اور ملوث مجرمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ہریپور پولیس کو ہدایات دیں کہ اس وقوعہ میں حسب ضابطہ قانونی کاروائی کریں اور مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے