سخاکوٹ(نمائندہ مانند) سخاکوٹ میں الیکٹرانکس کی دکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی۔دوگھنٹو ں کے جدوجہد کے بعد اگ پر قابوپالیا گیا۔لاکھوں روپے کانقصان۔تفصیلات کے مطابق سخاکوٹ اسلام انڈر گروانڈ مارکیٹ میں گذشتہ روزالیکٹرانکس کی دکان میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے منٹوں میں پورے دکان کواپنے لپیٹ میں لے لیااور دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی الیکٹرانکس سامان اپنے لپیٹ میں لیکر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔اگ پر قابو پانے کیلئے فوری طور پر ریسکیو 1122اور ٹی ایم اے درگئی کے فائربریگیڈ موقع پر پہنچ گئی اور اگ کو مذید پھیلنے سے بچا لیاجس کی وجہ سے انڈر گراونڈ مارکیٹ میں موجود دیگر دکانیں نقصان سے بچ گئے۔مالک دکان شہاب خان کے مطابق دکان میں موجود تقریبا 25لاکھ روپے کاسامان جل گیا جو کہ انکی جمع پونجی تھی۔اس موقع پر ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے صدر حمید خان لالا، وی سی سخاکوٹ بازار کے چیئرمین ساجد حسین مشوانی اور وی سی خرکی ڈھیری کے چیئرمین حاجی سعید اللہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ دکاندار کے نقصانات کا اندازہ لگاکر انکے لئے فوری امداد کااعلان کیا جائے