خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہماری خاص توجہ خواتین کی تعلیم پر ہے۔ عام تاثر یہی ہے کہ خیبر پختونخوا میں خواتین کی تعلیم کی شرح کم ہے، لیکن حالیہ پالیسیوں کے نتیجے میں یہ تناسب حیران کن حد تک بڑھا ہے۔ 2013 سے اب تک اعلیٰ تعلیم میں خواتین کی شرح بہت بڑھ چکی ہے، اور ہم پرامید ہیں کہ موجودہ صوبائی حکومت کا دور مکمل ہونے تک طالبات کی تعداد طلبا سے بھی زیادہ ہو جائے گی۔ حالیہ کالج انرولمنٹ میں دیکھا ہے کہ طالبات کی انرولمنٹ 70 سے 75 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو ایک خوش آئند امر ہے صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ویمن یونیورسٹی صوابی میں منعقدہ سپورٹس گالا کے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے ویمن یونیورسٹی صوابی میں سپورٹس گالا کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا اس موقع پر انکے ہمراہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز خان اور وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی صوابی میاں سید خان بھی موجود تھے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت نے انٹرمیڈیٹ سطح پر بچیوں اور یتیم بچوں کا تعلیم مفت کردیا ہے۔ اس اقدام سے ہزاروں طالبات کو تعلیم جاری رکھنے میں مدد ملے گی، جو کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سلیکشن بورڈ کے لیے تیاریاں تیز کریں ہم میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتے ہیں، اور تمام بھرتیاں خالصتاً میرٹ پر کی جائیں گی، تاکہ تعلیمی معیار مزید بہتر ہو تقریب میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی خطاب کیا اور نوجوانوں کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوان ہیں جو کسی بھی قوم کے لیے ایک