زیراعلی خیبر پختونخواہ عوامی ایجنڈا کے تحت رمضان میں اشیائے خوردونوش کے نئے ریٹس متعین کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کے زیر صدارت پرائس فیکسیشن کے اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کنزیومر پروٹیکشن کونسل۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حلال فوڈ اتھارٹی اور دوسرے سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کاشف احسان نے دیر لوئر کے ساتھ متصل دوسرے اضلاع کے ساتھ اشیائے خوردونوش کا تقابلی ریٹس پیش کیا۔ اشیائے خوردونوش کے تمام آئٹم پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ صدر انجمن تاجران اور ہول سیلز ڈیلرز نے رمضان میں کم مارجن رکھنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ اس موقع پر ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈر کے ساتھ مشاورت کے بعد تمام اشیائے خوردونوش، گوشت (بڑا، چھوٹا) کی پرائیس متعین کی گئی۔ تمام دکانداران اور تاجر برادری سرکاری ریٹس کی پاسداری کریں۔ ذخیرہ اندوزی، غیر معیاری خوراک کی فروخت، سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر نہ لگانے والوں، سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد نہ کرنے والوں، کم وزن اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔ ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنرز / ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کے زیر نگرانی پرائیس مانیٹرنگ ڈیسک قائم کی جائیگی۔ پرائس مانیٹرنگ ٹیم روزانہ کے بنیاد پر اپنے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو رپورٹ جمع کریں گے۔ رمضان میں ذخیرہ اندوزی، گراں فروشی، غیر معیاری خوراک پر نظر رکھنے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے