اسلام آباد (مانند نیوز)مصر اور اردن کے عدم تعاون کی وجہ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے سے پیچھے ہٹنے لگے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر نے غزہ پر امریکی قبضے اور 20 لاکھ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے اپنے متنازع منصوبے سے دستبرداری کا عندیہ دے دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مصر اور اردن کو فلسطینیوں کو قبول کرنے پر آمادہ کر لیں گے، لیکن انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ مصر اور اردن نے اس میں تعاون کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔

ٹرمپ کے غزہ منصوبے کیخلاف عرب رہنماؤں کا متبادل حکمتِ عملی پر غور

امریکی صدر کے مطابق امریکا مصر اور اردن کو ہر سال اربوں ڈالرز دیتا ہے، اس کے باوجود اس نے انکار کر دیا ہے، جو حیران کن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ زبردستی نافذ نہیں کریں گے، بلکہ صرف تجویز پیش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر امریکی قبضے اور تباہ شدہ سمندری انکلیو کی فلسطینی آبادی کو بے گھر کرنے کی حمایت کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ مصر اور اردن کو بے گھر فلسطینیوں کو قبول کرنے کے لیے قائل کر لیں گے تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے